شیری رحمان

عورت مارچ پر لاٹھی چارج افسوسناک ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عورت مارچ پر لاٹھی چارج کرنا افسوس ناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن عورت مارچ کا تصادم کا شکار رہنا افسوسناک ہے، اسلام آباد انتظامیہ کو روٹ کا تعین پہلے کرنا چاہیے تھا۔

شیری رحمان کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ عورت آزادی مارچ کے شرکا بجا طور پر مایوس اور ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے پاس پرامن جلوس پر لاٹھی چارج کا کوئی جواز نہیں تھا۔

یاد رہے کہ آج اسلام آباد میں نکالے جانے والے عورت مارچ کے دوران شرکاء اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ہے جس دوران پولیس اہلکاروں نے مارچ میں شریک خواتین پر لاٹھی چارج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے