مریم نواز

عوام کسی بھی زبردستی کی تبدیلی کو نہیں مانیں گے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عوام اب کسی بھی زبردستی کی جعلی اور جھوٹی تبدیلی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں اور موجودہ حالات میں ن لیگ نے پنجاب میں کلین سوئپ کیا اور ایسا کرنا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔

مریم نواز کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کسی بھی زبردستی کی تبدیلی کو نہیں مانیں گے اور ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دینا ہے اور یہ دھکا اپنی جماعت کیلئے نہیں قوم اور آنے والی نسلوں کیلئے دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے