پیٹرولیم مصنوعات

عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد (پاک صحافت) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز سامنے آئی ہیں،  ذرائع کے مطابق اوگرا  نے 16جنوری سے قیمتوں پر ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔  تجویز منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت میں 11روپے 95پیسے فی لیٹر اضافہ ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قمیت میں 11 روپے 95 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے 57پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز رکھی ہے۔ اوگرا  کے مطابق  پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی ورکنگ 30روپے فی لیٹرلیوی کے مطابق کی گئی۔

واضح رہے کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ وزارت خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے ہی ہوگا۔ یاد رہے کہ رواں سال  بھی اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10.68 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی جسے وزیر اعظم نے مسترد کرتے ہوئے  پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ منظور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے