مریم نواز

عمران نیازی کے سب پلان بری طرح فیل ہوگئے ہیں۔ مریم نواز

لندن (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نااہل عمران نیازی کے سب پلان بری طرح فیل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو ناکام ترین لانگ مارچ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ، مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا نو سالہ پلان، سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان ناکام ہوگیا ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی کا اپنا من پسند چیف لانے کا پلان، چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان، نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان، سب پلان بری طرح فیل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے