عظمی بخاری

عمران سرکار مک مکا اور این آر او پر چل رہی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران سرکار مک مکا اور این آر او پر چل رہی ہے، جہانگیرترین کے ساتھ عمران خان کا ویسے ہی مک مکا ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر شدید  ردعمل پیش کیا، عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عامرکیانی، ظفرمرزا، عمرایوب، ندیم بابر، زلفی بخاری، غلام سرور کو کلین چٹ دی گئی،عمران خان نے جس دن اپنے چہیتوں کو این آر او دینے بند کیے وہ حکومت کا آخری دن ہو گا۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں فردوس عاشق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خادمہ باجی یہ حکومت 56 کمپنیوں کا تماشہ اور پراپیگنڈا کر چکی، آشیانہ کیس اور صاف پانی کیس میں شہبازشریف عدالتوں سے سرخرو ہو چکے ہیں، آپ لوگ شوق سے لاہور میٹرو اور اورنج لائن کی بھی تحقیقات کریں۔ نوازشریف اور شہبازشریف کی پاکدامنی کی گواہی عدالتی فیصلے دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

علی امین گنڈاپور سلامتی و خارجی معاملات پر اپنا گنڈاسا استعمال نہیں کر سکتے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے