حسان نیازی

عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو فوج کے حوالے کردیا گیا

لاہور (پاک صحافت) عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد انہیں فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق حسان نیازی کو لاہور منتقل کردیا گیا اور انہیں ملٹری تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ حسان نیازی پر ملٹری کورٹ میں کیس چلنا ہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے روز جناح ہاوس میں توڑ پھوڑ کرنے والوں میں حسان نیازی بھی پیش پیش تھے، فوٹیجز کی مدد سے شناخت کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد (پاک صحافت) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے