حمزہ شہباز

عمران خان کی انتہا پسندانہ سوچ کے آگے بند باندھنا ناگزیر ہوچکا ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی انتہا پسندانہ سوچ کے آگے بند باندھنا ناگزیر ہوچکا ہے، ملک میں فتنہ، فساد اور انتشار مزید قابل برداشت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نکے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان معاشرے میں نفرت انگیزی پھیلا رہا ہے، اداروں پر مسلسل الزام تراشیوں کے بعد بات دھمکیوں تک آچکی ہے، آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو دھمکانا ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ خاتون مجسٹریٹ کا نام لے کر دھمکانا قابل مذمت، قابل شرم عمل ہے، فارن فنڈڈ جماعت کا سربراہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں اور عدلیہ کو عمران خان کے خلاف ٹھوس قدم اٹھانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم اور تاجکستان کے صدر کا عیدالاضحی پر مبارکباد کا تبادلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی ارحمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے