شازیہ مری

عمران خان کو کبھی بھی پولیٹیکل لوگوں سے بات کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کبھی بھی پولیٹیکل لوگوں سے بات کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس آئینی عہدے موجود ہیں، یہی وجہ کم از کم بنتی تھی کہ بجٹ سازی میں ہمیں بٹھا لیتے ہم سے مشاورت کر لیتے، ہم نے تنقید برائے تنقید نہیں کرنی۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ ایک جذبہ ہے، اور اس جذبے کی وجہ سے ہی ایک کرکٹر کو اسٹار سیلیبرٹی کے بجائے پتا نہیں کیا بنا دیا گیا، اگر وہ کرکٹ پر ہی فوکس کرتے تو شاید اس میں بہتری آجاتی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، یہ پرفارمنس ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے