خرم دستگیر

عمران خان کا ایبسولوٹلی ناٹ، ایبسولوٹلی یس میں بدل گیا۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کا ایبسولوٹلی ناٹ، ایبسولوٹلی یس میں بدل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خرم دستگیر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف خواتین کی حرمت کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے، پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین صحافیوں کیساتھ بدتمیزی کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ پرتشدد واقعات میں ملوث افراد اور خواتین پر قانون کا اطلاق ہوگا۔ عمران خان کا یوٹرن کے معاملے میں بھیانک ریکارڈ ہے، پوری قوم کو اس معاملے پر سوچنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم سے معافی مانگے بناء ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔ خواتین کے معاملے پر پنجاب کی نگران حکومت ذمہ داری دکھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے