اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے معاشی خود مختاری آئی ایم ایف کی جھولی میں پھینک دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب توہم قازقستان کےبھی مقروض ہونے والے ہیں۔ احسن اقبال نے یہ بھی کہاکہ فارن فنڈنگ میں اربوں روپےکاگھپلہ کیاگیا،ثاقب نثاربتائیں انہوں نےصادق وامین کیسے قراردیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے جاری بیان میں کہاکہ عمران نیازی نے بیرونی اشاروں پرملک کوتباہ کردیا، عمران خان نےاسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کوتحفےمیں دیدیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں 3 روپےسےزائداضافہ ہورہاہے، جبکہ عمران خان کو صرف جھوٹے مقدمات بنانے کا معلوم ہے۔
واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزید کہاکہ عمران خان کی آمدن سوا لاکھ سےایک کروڑ کیسے ہوگئی؟ عمران خان غیرملکی تحفوں کی تفصیلات کیوں نہیں بتارہے؟ عمران خان بتائیں فارن فنڈنگ کاپیسہ کس کی جیب میں گیا؟ کسان کھاد کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، کارڈ اسکیم کا ڈھونگ رچاکر ادویات کمپنیوں کوفائدہ پہنچایا گیا۔ عمران خان کومعلوم نہیں معیشت کس طرح چلانی ہے۔