شازیہ مری

عمران خان نے دنیا میں پاکستان کا تشخص ملیامیٹ کردیا، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دنیا میں پاکستان کا تشخص ملیامیٹ کردیاہے۔ پاکستان کیلئے دی اکانومسٹ کی رینکنگ رپورٹ نوشتہ دیوار ہے، پاکستان کا نیم جمہوری ممالک میں شمار سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری  نے جاری بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری 27 فروری کو مک بچانے کیلئے کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کریں گے۔ ان کا کہنا  ہے کہ  ملک کا جمہوری وقار بحال کرنے کیلئے قوم بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دے۔ بلاول بھٹو زرداری ہی پاکستان کا جمہوری تشخص بحال کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ بیان میں شازیہ مری نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے الوداعی دورے شروع ہو چکے ہیں، سابق صدر  آصف علی زرداری کے خلاف مہم جوئی کرنے والوں کے مقدر میں شرمندگی ہوگی، عمران خان کی معاشی ترقی کا راز خیرات اور صدقات کے رقم میں خورد برد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے