رانا ثناءاللہ

عمران خان لانگ مارچ کیلئے نکلتے وقت اپنی جان اللّٰہ کی امان میں دے کر نکلے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو چاہیے لانگ مارچ کیلئے گھر سے نکلتے ہوئے اپنی جان اللّٰہ کی امان میں دے کر نکلے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسی کی جان کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتی، جب مشتعل اور مسلح ہجوم دارالحکومت پر دھاوا بولے گا تو حکومت کسی کی جان کی حفاظت کی ضمانت کیسے دے سکتی ہے؟ کوئی ہجوم میں سے کچھ بھی کرسکتا ہے، یا پھر ہجوم کا کوئی بندہ پولیس ایکشن کی زد میں آسکتا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے لانگ مارچ سے نمٹنے کی اصل حکمت عملی تو ابھی تک کسی کو بتائی ہی نہیں ہے۔ آڈیو لیکس کی تفتیش پر انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی ایجنسی نہیں، انفرادی شخصیت ملوث ہے، جس نے فون ہیک کرکے، یا میز پر کوئی چیز رکھ کر ریکارڈنگ کی، بندے شناخت ہوچکے، ان پر نظر ہے، لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

طلال چوہدری

سب سے زیادہ پرتعیش قیدی عمران خان ہیں۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں سب سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے