رانا ثناءاللہ

عمران خان سے پوچھا جائے کہ سازش کا بیانیہ کہاں ہے؟ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور فراڈ کے ماہر عمران نیازی سے پوچھا جائے کہ آپ کا سازش والا بیانیہ اب کہاں ہے؟ اس پر یوٹرن لینے کی کیا وجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی، کمیٹی میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کیلئے ان کیمرہ سیشن بھی بلایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ چند روز سے عمران خان نیب ترامیم پر بات کررہے ہیں، یوٹرن کے ماہر عمران خان سے پوچھا جائے کہ سازش کا بیانیہ کہاں ہے؟ اب یہ بالکل مختلف بیانیہ لے کر آگئے ہیں، اب یہ خرم دستگیر کے بیان کو لے کر گفتگو کر رہے ہیں، نیب کے 90 روز کے ریمانڈ کے خاتمے کا فائدہ عثمان بزدار اور فرح خان کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے