عارف علوی

عمران خان سے بات اور مشاورت ہوتی رہتی ہے لیکن وہ میرے لیڈر ہیں: عارف علوی

اسلام آباد(پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان سے بات اور مشاورت ہوتی رہتی ہے لیکن وہ میرے لیڈر ہیں وزیراعظم سینیٹ الیکشن کے نتائج پراسمبلیاں نہیں توڑیں گے،سینیٹ کا نتیجہ کچھ بھی ہو وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ لوگ ججز کے ریمارکس کودیکھ کر رائے قائم کی جاتی ہے، مگر ایسا ہوتا نہیں ہے، ججز ریمارکس بات اگلوانے کیلئے بھی دیتے ہیں، امید ہے عدالت اوپن بیلٹ سے متعلق آئین و قانون کے مطابق درست فیصلہ دے گی۔

اگر حکومت اس معاملے پر کلیئر ہوتی تو سپریم کورٹ سے تشریح نہ مانگتی۔ انہوں نے کہا کہ فرض کرو خفیہ بیلٹ ہے تو پارٹی سے ہٹ کر بھی ووٹ دیں گے، اگر اوپن بیلٹ ہے تو پارٹی کے مطابق ووٹ دیں گے، سینیٹ کا نتیجہ کچھ بھی ہو، وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہوں گا،میرا خیال ہے کہ سینیٹ میں حفیظ شیخ کے نمبر کم نہیں ہوں گے، لیکن یہ وزیراعظم کا فیصلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ سراسر غیر جانبدار ہے:رضا گیلانی

عمران خان سے بات اور مشاورت ہوتی رہتی ہے، تاہم وہ میرے لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آئین کے تحت کسی بھی ایشو پر اپنی حکومت کو تحلیل کرسکتے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہوگا، وزیراعظم سینیٹ الیکشن کے نتائج پراسمبلیاں نہیں توڑیں گے، سینیٹ الیکشن کے نتائج پر قومی اسمبلی تحلیل نہیں ہونی چاہیے۔اگر اوپن بیلٹ ہوتو پھر پتا بھی چلے گا کہ کس کی نمائندگی زیادہ ہے لیکن سیکرٹ بیلٹ پر ایسا نہیں ہوتا۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ جب سے کھیلوں میں ہاکی، اسکوائش ، اور کبڈی بھی نہیں رہا، اب نیشنل کھیل میں کرکٹ رہ گیا ہے، ہوسکتا ہے کہ اگلے سال گواد ر میں پی سی ایل میچ بھی کروایا جائے، کیونکہ وہاں پر بڑا پوٹینشل ہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین کی پارٹی کیلئے وفاداری اپنی جگہ قائم ہے، جہانگیرترین شوگر کمیشن کیس میں الزامات کا سامنا کررہے ہیں، عمران خان آج بھی جہانگیرترین کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم اورنگزیب

شہباز شریف پاکستان کیلئے خوشخبری ہیں، مریم اورنگزیب

(پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے