فیصل کریم کنڈی

عمران خان اور ان کے دوست عدالتوں کا سامنا کریں۔ فیصل کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی بجائے عدالتوں کا سامنا کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پارٹی اور پی پی قیادت نے عدالتوں کا سامنا کیا، بی بی نے شہادت کو قبول کیا مگر جلاوطنی سے انکار کیا۔ شہباز گل کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے، ہم اپنے اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے ڈیرہ کے لیے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی منظوری دی۔ پی ٹی وی بیورو آفس، پی آئی اے بکنگ آفس، بینظیر اِنکم سپورٹ ریجنل آفس، پی آئی ڈی آفس ہم نے دوبارہ ڈیرہ منتقل کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے ہر ممکن مدد اور مالی امداد دینے کے لیے مرکزی حکومت ریلف دینے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے