شازیہ مری

عمران خان آئی ایم ایف کے قصاب بن چکے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے ملک میں بڑھتی مہنگائی سمیت آئے روز بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوام کے جیب پر ڈاکے مار رہے ہیں ، عمران خان آئی ایم ایف کے قصاب بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا کہ  بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافہ شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مزید اقتدار میں رہے تو لوگوں کو ایک بلب جلانے کیلئے اپنے برتن بیچنے پڑیں گے ، 21 جنوری کو کسان مارچ عمران کے اقتدار کی بنیادیں ہلا دے گا۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہعوام کو امید تھی کہ عمران خان آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خودکشی کریں گے ، عمران خان عوام پر مہنگائی کی بمباری کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 27 فروری کو لٹیرے وزیراعظم کے خلاف لانگ مارچ ہوگا ، لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد عمران خان کا احتساب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے