وزیر اعلیٰ سندھ و وفاقی وزیر

علی زیدی کے نامناسب رویے کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیر اعظم کو شکایتی خط

کراچی (پاک صحافت)  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر  علی زیدی کے نامناسب رویے کے خلاف وزیر  اعظم عمران خان کو ایک خط کے ذریعے  ان کی شکایت کردی، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے رابطہ کمیٹی میٹنگ میں مراد علی شاہ سے سخت لہجے میں بات کی جس پر مراد علی شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ علی زیدی نے میٹنگ میں پارلیمانی زبان اور رویےکا لحاظ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے وزیر اعظم کو لکھے گئے شکایتی خط میں مزید کہا گیا ہے کہ علی زیدی نے میٹنگ میں سب کے سامنے وزیراعلیٰ سے نامناسب رویہ اختیارکیا اور وہ اس سے قبل بھی وزیر اعلیٰ سے نامناسب رویہ اختیارکرچکے ہیں۔  خط میں کہا گیا ہے کہ رابطہ کمیٹی میٹنگ میں یہ رویہ روایات کے خلاف ہے، میٹنگ میں علی زیدی انتہائی تکبر اورغرور سے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے رہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ خط کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہا ہوں لہٰذا آئندہ اجلاس میں علی زیدی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ خیال رہے کہ دوسری جانب وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو ایک خط لکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کی شکایت کی ہے کہ مرادعلی شاہ نے شائستگی کی حدود پھلانگ کر وزیراعظم کو خط بھجوایاہے، ان کا خط ان کے دماغ میں سمائے بلاجواز تکبر اور بے وجہ غرور کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے