علی امین گنڈاپور کے بیانات کامیڈی شوز ہوتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی

پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیانات کامیڈی شوز ہوتے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک بات تو واضح ہے کہ این آر او نہیں ملنا، میدان بھی حاضر ہے، گھوڑا بھی حاضر ہے، ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے۔

انہوں نے کہا کہ میں جس گورنر ہاؤس میں ہوں آئین اور قانون کے مطابق اس کا تحفظ کروں گا، وزیرِ اعلیٰ کے بیانات سنتے ہیں تو مزا آتا ہے، ہم ریلیکس ہو جاتے ہیں، وزیرِ اعلیٰ کو چاہیے سنجیدگی سے عوامی مینڈیٹ پر عمل درآمد کریں۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے کے حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں، لوگ اغواء ہو رہے ہیں، بھتے کی پرچیاں مل رہی ہیں آج تک اپیکس کمیٹی کی میٹنگ نہیں ہوئی، وزیرِ اعلیٰ اپنا ضلع نہیں سنبھال سکتے اور دیگر جگہوں پر جلسوں میں لوگوں کو للکار رہے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ آپ سیاسی بیان ضرور دیں، مجھے بھی علم ہے آپ کی مجبوری ہے، اندر میٹنگ میں کہتے ہیں سرکاری وزیرِ اعلیٰ ہوں باہر پی ٹی آئی کا وزیرِ اعلیٰ بننا مجبوری ہے، ہمیں ان کی مجبوری کا احساس ہے، اجازت دیتے ہیں اس سے بھی زیادہ بڑھکیں ماریں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے