خواجہ سعد رفیق

عام انتخابات تو دور کی بات ضمنی الیکشن کا ماحول بھی نہیں بن رہا، سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عام انتخابات تو دور کی بات ضمنی الیکشن کا ماحول بھی نہیں بن رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید جیسے سیاسی یتیموں کی پھلجھڑیوں اور پیشگوئیوں کی کوئی اہمیت ہی نہیں۔ ملک کو اداروں کی مدد سے منتخب حکومت ہی چلائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے غیر قانونی اور غیر آئینی تھے، آئین و قانون کے مطابق استعفے آئیں تو اسپیکر منظور کرنے میں دیر نہ لگائیں۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد اگر ضمنی الیکشن ہوتے ہیں تو ہونے دیں، لیکن پی ٹی آئی کا استعفے منظور ہونے پر عام انتخابات ہونے کا دعویٰ درست نہیں۔

واضح رہے کہ وزیر ریلوے سعد رفیق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس 4 حکومتیں ہیں،وہاں کوئی کارکردگی نہیں دکھا رہے، اسمبلی توڑ کرنئے الیکشن کی بات آئندہ انتخابات کو متنازع بنائے کیلئے ہے، متنازع انتخابات کسی بھی ملک و قوم کیلئے اچھے نہیں ہوتے۔ خیال رہے کہ ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ سے متعلق شیخ رشید کے بیان پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی یتیموں کی ایسی پھلجھڑیوں اور پیشگوئیوں کی کوئی اہمیت ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

ایرانی صدر کے انتقال پر پوری قوم افسردہ ہے۔ وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایرانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے