جلیل عباس جیلانی

عالمی برادری اسرائیل پر جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالے، جلیل عباس

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی قرار داد پر عمل کرے۔ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری جاری رکھتے ہوئے بجلی،تمام مواصلاتی رابطے کاٹ دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہاس اندھیرے میں ہمیں معصوم فلسطینیوں کی حالت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ خیال رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ان شہید ہونے والوں میں آدھی تعداد بچوں کی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر شمالی غزہ خالی کرنے کی دھمکی بھی دی ہے، مغربی کنارے میں بھی چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں جس میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں جمعے سے بند انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے