سیکیورٹی فورسز

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی چیک پوسٹ پر فائنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

مالی وزیرستان (پاک صحافت) شمالی وزیرستان کے دتہ خیل کے علاقہ  میں دہشتگردوں کے چیک پوسٹ پرحملہ میں سیکیورٹی فورسز کے دو جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے دتہ خیل کے علاقے میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید ہو گئے۔

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے جن میں 27 سال کے نائیک رحمان اور 22 سال کے لانس نائیک عارف شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائیک رحمان کا تعلق چترال اورشہید لانس نائیک عارف کا تعلق ٹانک سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے