عارف علوی اسحاق ڈار

صدر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس کے دوران فنانس ترمیمی بل پر جلد دستخط کرنے کی درخواست کر دی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس کے دوران آئی ایم ایف پروگرام اور ملک کی موجود اقتصادی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو آئی ایم ایف پیکج ملنے کے بعد کی صورت حال سے آگاہ کیا اور حکومتی حکمت عملی کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات پر اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو فنانس ترمیمی بل آرڈیننس کی تفصیلات بھی پیش کیں اور آرڈیننس پر جلد دستخط کرنے کی درخواست کی۔ اس حوالے سے صدر عارف علوی نے اسحاق ڈار کو اپنی جانب سے بھی تجاویز دیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے