شہباز شریف

شہدا کی یادگاروں کو گرانے والا کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شہدا کی یادگاروں کو گرانے والا کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی 9 مئی کے واقعات میں اپنے قصور وار ہونے سے توجہ ہٹانے کے لیے گمراہ کن الزامات لگا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو بدنام کرنے کی تازہ چال پر کوئی غلطی نہ کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی کی نئی حرکات پر مجھے کوئی حیرانی نہیں ہے، جو شخص ریاستی اداروں کے خلاف گندی زبان استعمال کرسکتا ہے اور حساس اداروں پر حملہ کرسکتا ہے وہ کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو بدنام کرنے کی کوششوں کے پیچھے عمران خان کی بدنیتی چھپی ہے۔ جو لوگوں کو تشدد پر اکسا سکتا ہے، ریاستی علامتوں، فوجی تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے وہ کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے