لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاستی صورت حال پر اہم گفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف کی جانب سے بلاول بھٹو کو کل دوپہر ظہرانے کی دعوت دی، بلاول بھٹو نے میاں شہباز شریف کی دعوت قبول کرلی۔ خیال رہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ظہرانے میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ علاوہ ازیں ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج دوپہر ڈیڑھ بجے قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کے لئے ماڈل ٹاؤن لاہور پہنچے۔ پی پی ترجمان کے مطابق شہباز شریف نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو ظہرانے کی دعوت دی تھی۔