ملک احمد خان

شریف فیملی کو عدالتی پروسیجر کے تحت ریلیف ملا ہے۔ ملک احمد خان

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کو عدالتی پروسیجر کے تحت ریلیف ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایرا غیرا اٹھتا ہے اور اداروں پر بات کرنا شروع کر دیتا ہے، اعتزاز احسن سے کہتا ہوں کہ ثبوت ہیں تو عدالت لے کر آئیں۔ انہوں نے عدلیہ سے اعتزاز احسن کے بیان کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں رانا ثناء اور احسن اقبال پر مقدمے بنے، کیا اعتزاز احسن نے رانا ثناء اور احسن اقبال کے خلاف مقدموں پر بات کی؟۔ اعتزاز احسن کا بیان ان کے بغض کو ظاہر کرتا ہے، حقائق کے منافی بات کرنے پر جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن کے غیرمنصفانہ بیان پر دکھ ہوا ہے، اعتزاز احسن ثابت کریں کہ کس کے کہنے پر فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے