فیصل کریم کنڈی

شاہ محمود قریشی سیاست میں دو نمبر ہیں اور دو نمبر ہی رہیں گے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی سیاست میں دو نمبر ہیں اور دو نمبر ہی رہیں گے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی  کا پس منظر کبھی باوقار رہا ہی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے  شاہ محمود قریشی کے بیان پر  جواب دیتے  ہوئے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے بھٹو شہید سے دغا کرنے والے سجاد حسین قریشی تھے۔  پی پی ترجمان نے کہا کہ  سجاد حسین قریشی آمر ضیا کے تعبیدار بن  گئے تھے،  قریشی صاحب آپ کا پس منظر کبھی باوقار رہا ہی  نہیں۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ محترمہ شہید کو علم تھا کہ قریشی پرویز مشرف کے ہاتھوں بک گئے ہیں۔محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے میثاق جمہوریت کے دوران تمہیں دور رکھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ میرے خاندان کاتعلق شاہنواز بھٹو، ذوالفقار بھٹو کے ساتھ تھا،آصف زرداری کیاجانیں اصلی بھٹو اورنقلی بھٹوکیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے