علامہ اقبال

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 144 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا

لاہور (پاک صحافت) شاعر مشرق اور پاکستان کا خواب دیکھنے والے علامہ محمد اقبال کا 144 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھالی جبکہ مہان خصوصی نیول چیف کی جانب سے مزاراقبال پر پھول بھی چڑھائے گئے۔

دوسری جانب علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے آج کے دن وفاقی اور صوبائی ادارے بند رہیں گے جبکہ ملک کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں، سٹیٹ بینک سمیت دیگر وفاقی اور صوبائی محکموں میں بھی آج چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم سپریم کورٹ میں آج تعطیل نہیں ہوگی، سپریم کورٹ میں آج معمول کے مطابق کیسز کی سماعت ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے