سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن، 5 دہشتگرد گرفتار

لاہور (پاک صحافت) سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 70 آئی بی اوز آپریشن کیے، یہ کارروائیاں میانوالی، حافظ آباد، اوکاڑہ اور جہلم میں کی گئیں۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، 2 آئی ای ڈی بم، 10 ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت شرافت، یاسین، طلحہ، عبدالرحمن اور اسید کے نام سے ہوئی، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

قانون ہاتھ میں لیا تو سخت ایکشن ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے