کوئٹہ (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے کیچ میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے علاقے زربر میں آپریشن کیا، جہاں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آلات اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔