لادی گینگ آپریشن

سیکیورٹی فورسز کا لادی گینگ کیخلاف آپریشن جاری

ڈیرہ غازی خان (پاک صحافت) ڈیرہ غازی خان کے علاقے تمن کھوسہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سنگین جرائم میں ملوث لادی گینگ کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ متعدد پناہ گاہیں نذرآتش کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ کے خلاف پنجاب پولیس، بارڈر ملٹری پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ فورسز کی جانب سے لادی گینگ کے تمام ٹھکانے مسمار کر دئیے گئے ہیں تاہم ابھی تک لادی گینگ کے سرغنہ اور ارکان کے خلاف کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے مزید 7 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے جس کے بعد حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے، زیر حراست مشکوک افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔ لادی گینگ کے سرغنہ خدابخش چاکرانی اپنے ساتھیوں سمیت نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو اداروں پر حملے بند کریں۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے