سعید غنی

عجیب بات ہے کہ 9 ججز کا بینچ سکڑ کر تین پر آیا، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے عجیب بات ہے کہ 9 ججز کا بینچ سکڑ کر تین پر آیا، اس سے عدلیہ اور عدالتی فیصلہ مزید متنازع ہو گا، ایک ہی ججز کے مختلف فیصلے آنا ٹھیک نہیں، جو جج کیس سے خود کو الگ کر چکا اس کو دوبارہ بینچ میں بٹھانا سمجھ سے باہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ ایک جج کو بینچ میں اس لیے بٹھایا کہ وہ میسج دینا چاہتے تھے، ان کے ایسے ریمارکس پر مجھے بہت حیرت ہوئی، ججز کا یہ کام نہیں کہ وہ کسی کو میسج دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتوں اور وکلاء کا مطالبہ ہے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے مزید کہا کہ سائٹ ایریا فیکٹری واقعے میں حکومت براہ راست ذمے دار نہیں، فیکٹری میں زکوٰۃ دینے کا طریقہ کار نا مناسب تھا، چھوٹی سی جگہ پر پیسے دینے کا اعلان کیا گیا، بڑی تعداد میں لوگ آئے، زکوٰۃ تقسیم کرنے کے دوران بھگڈر سے ہلاکتیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے