احسن اقبال

سیاسی استحکام اور پالیسی کا تسلسل ترقی کیلئے اولین شرط ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیاسی استحکام اور پالیسی کا تسلسل ترقی کے لئے اولین شرط ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت گڈگورننس اور شفافیت کے موضوع پر اعلیٰ سطحی اجلاس آج منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ گورننس میں شفافیت اور متعلقہ اہم مسائل کو حل کرنے کے لئے گورننس انوویشن لیب کو قائم کیا جارہا ہے جس کا مقصد عوام کو گورننس کا حصہ بنانا اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ترقی کا عمل گڈ گورننس سے مشروط ہے اور مستقبل کا دار و مدار نجی سرمایہ کاری کے فروغ پر ہے۔ شفافیت نجی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد دیتی ہے، کسی بھی پالیسی سے مطلوبہ نتائج 8 سے 10 سال میں حاصل ہونا شروع ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 18- 2013 تک ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن میں کمی واقع ہوئی ہے اور 2018 – 22 میں عالمی رینکنگ کے مطابق پاکستان میں کرپشن کی سطح میں اضافہ ہوا تاہم وفاقی ترقیاتی بجٹ میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے