اسلحہ

سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، سی ٹی ڈی افسر سمیت 3 ملزمان سے بھاری اسلحہ برآمد

جیکب آباد (پاک صحافت) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے افسر سمیت تین افراد کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جیکب آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے افسر سمیت تین افراد کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ برآمد اسلحہ میں 3 گولے، راکٹ لانچر، کلاشنکوف اور میگزین شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ندیم احمد، سلطان چاچڑ اور جہانگیر شاہ شامل ہیں، جن میں سلطان چاچڑ سی ٹی ڈی بلوچستان، سبّی میں اے ایس آئی اور جہانگیر سپاہی ہے۔ ملزمان برآمد شدہ سامان اسپیشل برانچ کے اہلکار علی حسن کو فروخت کرنے لائے تھے، سامان فروخت کی ڈیل سی ٹی ڈی سبّی کے افسر حفیظ رند نے فائنل کرائی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے