سراج الحق

سراج الحق کیجانب سے پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) سراج الحق نے پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ جس میں اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پنڈورا پیپرز میں بڑے بڑے پاکستانی شہریوں کے نام سامنے آئے، پنڈورا پیپرز پاناما لیکس کا تسلسل ہے، پنڈورا پیپرز پر حکومت نے تحقیقات کا عمل شروع کیا لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی لہذا سپریم کورٹ جوڈیشل تحقیقات کرے۔

اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پنڈورا پیپر سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت کو فوری سپریم کورٹ آنا چاہیے تھا، لیکن حکومت نے پنڈورا پر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا، حکومت نے پنڈورا پیپرز پر بنائے گئے سیل میں تمام سرکاری افسران کو شامل کردیا، 50 دن گزرنے کے بعد بھی حکومتی سیل حرکت میں نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے