سراج الحق

سراج الحق کا افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی  ٹی آئی) حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکومت کو تسلیم کیا جائے۔ سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان طالبان کو ایک بہت بڑی کامیابی ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغان حکومت کو تسلیم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی اسلامی نظام چاہتے ہیں، پاکستان عوام کے پاس انقلاب کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان یک طرفہ طور پر طالبان حکومت کو قبول نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ ورچوئل افغانستان کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان اب قربانی کا بکرا نہیں بنے گا۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کو اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے جبکہ سابق سیکریٹری خارجہ ریاض کھوکھر کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ تبدیلیوں پر تازہ حکمت عملی اپنانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے