مریم نواز

ریاست اور ادارےعمران خان جیسے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائیزر مریم نوز نے عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین کا نام لینا بھی گھناؤنا مذاق ہے۔ مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب چپ کر کے بیٹھ جاؤ۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ سازش جو تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیار کی تھی، پکڑی گئی ہے، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد، فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے