رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ لندن سے واپس وطن پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناءاللہ نجی پرواز کے ذریعے لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے رانا ثناءاللہ کو پنجاب سمیت ملک بھر میں سیاسی کامیابی کے لئے اہم ٹاسک بھی دئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ 2 ہفتے لندن میں پارٹی قائد نواز شریف کے ساتھ مشاورت میں مصروف رہے، پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پارٹی متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی تقریباً 4 ماہ لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے