دہشتگردی کے واقعات حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں

دہشتگردی کے واقعات حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں:شیخ جعفر خان مندوخیل

کوئٹہ(پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء و سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے مچھ واقعہ میں حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ حکومت صرف ٹینڈرز، ٹھیکوں میں مصروف ہے جبکہ عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے  قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے مچھ واقعہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین کی ذمہ داری ہے جس میں موجودہ حکومت یکسر ناکام رہی ہے آئے روز دہشتگردی کے واقعات رونما ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

مزید پڑھیں: دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا: وزیراعلیٰ بلوچستان

انہوں نے کہا کہ صوبے میں صرف برائے نام حکومت ہے سلیکٹڈ حکمران صرف ٹھیکوں ، ٹینڈرز، پی ڈی تبدیل کرنے میں مصروف عمل ہیں انہیں عوام کے جان ومال سے کوئی لینا دینا نہیں ہے انہوں نے مچھ واقعہ میں 11کانکن کے جاں بحق ہونے پر افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان شہریوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کریگی ، مچھ واقعہ دلخراش ہے مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ مچھ میں کوئلہ کان میں حملے میں 11کان کنوں کے دلخراش قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے