آصف زرداری

دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، صدر مملکت

(پاک صحافت) صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، وعدہ کرتا ہوں کہ سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

صدرِ مملکت آصف زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اور آرمی چیف نے شہدا کے لواحقین کو گلے لگا کر تعزیت کی۔ اپنے ایک بیان میں صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا کہ پاک فوج نے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے نظریات کو مسلسل برقرار رکھا ہے، پاک فوج نے ہمیشہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری کے اعلیٰ معیار قائم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہادر بیٹوں نے مادرِ وطن کے دفاع کیلئے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا، پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا کہ عظیم قربانی بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم کی مثال ہے جو ان کی شہادت کی صورت میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ کے عوام کی حمایت پر پاکستانی عوام کو سلام، ایرانی صدر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے