ملک احمد خان

خیبرپختونخوا حکومت نے 3 ارب روپے کا بجٹ سوشل میڈیا کارکنوں کیلئے رکھا ہوا ہے۔ ملک احمد خان

لاہور (پاک صحافت) ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 3 ارب روپے کا بجٹ سوشل میڈیا کارکنوں کیلئے رکھا ہوا ہے، جو سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چلاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امریکی سفیر سے مل رہے ہیں، امریکی مخالفت اور رجیم چینج والا بیانیہ کہاں گیا؟۔ تحریک انصاف حکومت کے وزيراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان امریکی سفیر سے مل رہے ہیں۔

ملک احمد خان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلی کے پی کے امریکی سفیر سے گاڑیاں وصول کر رہے ہیں، امداد لے رہے ہیں، کہاں گئی امریکی مخالفت، کہاں گیا رجیم چینج کا بیانیہ؟۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں نفرت کو فروغ دے رہی ہے جو افسوسناک عمل ہے۔ عمران خان دعویٰ کرتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کا نام نیوٹرلز نے دیا، جرأت ہے تو اس نیوٹرل کا نام بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے