حافظ عمار یاسر

حکومت کی اتحادی جماعت کیجانب سے ٹی ایل پی کی حمایت

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت نے موجودہ صورت حال میں کالعدم ٹی ایل پی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء معاہدے کی ذمہ داری بھی قبول کریں، اس کی پاسداری بھی کریں اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ طاقت کا استعمال مسائل کے حل کا ذریعہ نہیں۔ حکومت اور تحریک لبیک کے ذمہ داران موجودہ صورتحال میں دانشمندی کا مظاہرہ کریں۔

اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنما حافظ عمار یاسر کا مزید کہنا ہے کہ تحریک لبیک کے ذمہ داران اور کارکنان کے جذبات قابل قدر ہیں۔ تحریک لبیک کے وابستگان آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے جدوجہد کریں۔ تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کا راستہ اختیار کرنے سے منزل مزید دور ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے