فردوس عاشق اعوان

حکومت پی ڈی ایم کے ساتھ ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے، فردوس عاشق

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان  کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ساتھ ڈائیلاگ کے لئے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بات لاہور پریس کلب میں صحافتی تنظیموں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے صحافتی تنظیموں سے خطات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ گڑھی خدا بخش میں نواز شریف کو تقریر کی اجازت نہ ملی جبکہ مریم نواز چچا کے آنسو پونچھنے عدالت گئی تھیں، چچا کے لیے مشورہ ہے کہ ان کے کہنے پر مت عمل کریں، یہ خود ڈوبے ہیں آپ کو بھی لے ڈوبیں گے۔

فردوس عاشق کہتی ہیں کہ  آر پارکا دعوی تھا مگر کچھ نہ ہوا، مریم بی بی اور پی ڈی ایم کے حصے میں صرف خواری ہے۔ نومبر اور دسمبر کیا آدھا جنوری بھی گزر گیا کچھ نہیں ہوا۔  واضح رہے کہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کے گلے شکوے لفافے میں بند کر کے ان کی ترجمان بن کر  مسائل وفاق تک پہنچاؤں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے