اویس شاہ

حکومت بنی گالا کے کچن کا خرچہ عوام کے جیب سے نکال رہی ہے۔ اویس شاہ

کراچی (پاک صحافت) اویس شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بنی گالہ کے کچن کا خرچہ بھی عوام کی جیب سے نکال رہی ہے۔ مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ حکومتی کرپشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت 90 روپے تک ہونی چاہیے۔ دنیا میں اتنی کہیں بھی مہنگائی نہیں جتنی نئے پاکستان میں ہے۔ عمران خان کی حکومت پہلے امپائر کی انگلی کے اشاروں سے چلتی تھی اب جادو ٹونوں سے چل رہی ہے، مہنگائی کی وجہ سے غریب خودکشیاں کررہے ہیں۔

اویس شاہ کا مزید کہنا ہے کہ یروزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ عوام بھی اس حکومت کو بنی گالا جا کر ایک سوئی لگائے۔ انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ افسران کو ہدایت کی کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے