حکومت ایسا بیان نہ دے جس پر عمل نہ ہو سکے

حکومت ایسا بیان نہ دے جس پر عمل نہ ہو سکے:یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(پاک صحافت) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عوام بہت سی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ،ہم سب کچھ عوام کے سامنے لائیں گے، کوئی بیک ڈور چینل نہیں ،پی ڈی ایم عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔نواز شریف کو پاسپورٹ مل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہے انکے پاس ریڈ پاسپورٹ ہے ،حکومت ایسا بیان نہ دے جس ہر عمل نہ ہو سکے،نواز شریف کو پاسپورٹ مل جائیگا۔ میں سب سے زیادہ سینئر ہوں جو نیب میں پیش ہوتے ہیں ،میں نے سب سے زیادہ نیب کی سزا کاٹی ہے ،مجھ پر ایک نہیں تین کیسز ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نواز شریف کے معاملہ میں صحیح فیصلہ لے: احسن اقبال

انہوں نے کہاکہ عوام کی محرومیاں بڑھ رہی ہیں ،مہنگائی ہے ،بیروزگاری ہے ، حالات مزید خراب ہیں اوراحتجاج ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ عوام ساتھ دیں ،عوام کی محرومیاں ختم کی جائیں ۔پیپلز پارٹی کی بیک ڈور رابطوں سے متعلق سوال پر سابق وزیر اعظم نے کہاکہ سب کچھ عوام کے سامنے کریں گے اور کرتے ہیں ،آصف زرداری صاحب کوجب ڈاکٹر کہیں گے وہ پیش ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم عوام کیساتھ کھڑی ہے ہم عوام کیساتھ کھڑے نہیں ہونگے تو حکومت کو فائدہ پہنچے گا ،کوئی بیک ڈور چینل نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے نہیں سنا کہ بلاول نے کہا ہو کہ نواز شریف وطن واپس آئیں ،نواز شریف علاج کروانے بیرون ملک گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاسپورٹ منسوخ کرنے کی باتیں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں، نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہے انکے پاس ریڈ پاسپورٹ ہے ،حکومت ایسی بیان بازی سے دوری اختیار کرے جس پر عمل نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے