حکومتی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے:سراج الحق

حکومتی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے:سراج الحق

لاہور(پاک صحافت)امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نےکہاہےکہ احتساب کا نعرہ مذاق بن کر رہ گیا ہے، کشمیر کا سودا کر دیا گیا۔ یہ ثابت ہو گیا کہ موجودہ اور سابقہ حکمران پارٹیاں عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو گئیں،تحریک انصاف کے تبدیلی کے دعوے جھوٹ کے پہاڑ ثابت ہوئے، حکمرانوں کی فرسودہ پالیسیاں جاری رہیں تو خدانخواستہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق منصورہ میں جاری مجلس شوریٰ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹرسراج الحق نے کہا کہ اگرچہ سابقہ ادوار میں بھی ملکی بہتری کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں ہوئے لیکن موجودہ حکمران تو نااہل ترین ثابت ہو چکے ہیں،معیشت،تعلیم،صحت اور دیگر داخلی محاذوں پر یہی پالیسیاں جاری رہی تو خدانخواستہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔

مزید پڑھیں: پورے پاکستان کی ایک ہی آواز ہے کہ عمران خان کو جانا چاہیئے: بلاول بھٹو

برطانوی عدالت کی جانب سے امریکی فرم براڈ شیٹ ایل ایل سی کے حق میں فیصلہ آنے پر انہوں نےکہاکہ جرمانہ کی رقم جو چار ارب انسٹھ  کروڑ روپے ہے، ذمہ داران کے اثاثے بیچ کر ادا کی جائے اور انہیں جیل بھیجا جائے،ریکو ڈک پر کیس ہارنے کے بعد یہ عالمی سطح پر ایک اور پسپائی ہے، 2003 ء میں پرویز مشرف کے دور حکومت میں براڈ شیٹ کو امریکہ اور برطانیہ میں پاکستانیوں کے خفیہ اثاثے تلاش کرنے کے لیے ہائر کیا گیا تھا، اثاثے تو کیا ملنے تھے الٹا ملکی خزانے سے اربوں روپے جرمانہ ادا کرنا پڑ رہا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ نا اہل اشرافیہ جو ملک پر کئی دہائیوں سے مسلط اور اس کے وسائل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے،سے جان چھڑائے بغیر ترقی نہیں کی جا سکتی، نا انصافی اور ظلم کے نظام پر خاموش نہیں رہ سکتے، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو فیملی کلب نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد عوام کو جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور استعمار کے  نمائندوں سے نجات دلانا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے