لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی ضمانت منظور ہونے پر ایک پیغام میں انہتائی خوشی کا اظہار کیا ہے، مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر کامیابی حاصل کرنا ہے تو حق گوئی اور بہادری ہی نسخہ ہے۔ یاد رہے کہ رہے کہ لاہور کی سیشن عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں مریم نواز نے جاوید لطیف کی ضمانت منظور ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف کی ضمانت ہو گئی، الحمدللّٰہ۔ ان کا کہنا ہے کہ تکلیف اور مشکل تو آئی مگر جاوید لطیف کا سیاسی قد بہت بڑھ گیا۔
واضح رہے کہ لاہور سیشن کورٹ کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی رہائی کے لئے سیشن کورٹ لاہور نے دو، دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔