خالد خورشید

تحریک انصاف کو زوردار جھٹکا، عدالت نے وزیراعلی گلگت بلتستان کو نااہل قرار دیدیا

گلگت (پاک صحافت) وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف کورٹ گلگت بلتستان کے تین ججز نے پی ٹی آئی کے وزیراعلی خالد خورشید کی نااہلی کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلہ تینوں ججز کا متفقہ ہے۔ پٹشنر نے دو جون کو خالد خورشید کی لندن سے جاری ڈگری کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ آنے کے فوری بعد وزیراعلی کے خلاف اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔ اطلاعات ہیں کہ وزیراعلی کی جانب سے جی بی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے ممکنہ منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے اپوزیشن اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک جمع کرانے والے اراکین کی تعداد 9 ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی انسانی اسمگلنگ کا دھندہ کرنیوالوں کیخلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے