شاہد خاقان

حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے نظام بیٹھ چکا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی حکومت کو نااہل ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے نظام بیٹھ چکا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ معیشت کے حوالے سے تمام دعوے ختم ہو گئے، روز جھوٹ بولنے والے بھی اب نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو، عوام خود دیکھ لیں کہ ملک میں کون کرپٹ ہے اور کون نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام بے روزگاری اور غربت میں پس رہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے متعلق اپوزیشن پہلے دیکھے گی پھر فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ پراسیکیوٹر کے طور پر نہ چل سکے تو فیصل چوہدری کو اسپیشل پراسیکیوٹر بنا دیا، فیصل چوہدری کو نیب چیئرمین بنا کر سارا معاملہ ختم کر دیں۔ خیال رہے کہ آخر میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے سوال اٹھایا کہ سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ تحائف کو چھپانا کیوں چاہتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے