جنرل عاصم منیر

بطور قوم متحد ہوکر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ آرمی چیف

پشاور (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہم بطور قوم متحد ہوکر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج پشاور پولیس لائنز کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پولیس افسران اور لوگوں سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کی بہادری کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے