مرتضی وہاب

بارش رکتے ہی جہاں پانی ٹہرا ہے وہاں نکاسی کا کام شروع کردیا جائے گا۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش رکتے ہی جہاں پانی ٹہرا ہے وہاں نکاسی کا کام شروع کردیا جائے گا، تمام انتظامات مکمل کردئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے میونسپل کمشنر افضل زیدی اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ بارشوں کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ناظم آباد، لیاقت آباد، نمائش، صدر، اولڈ سٹی ایریا اور دیگر علاقوں میں بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

اس موقع پر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ افسران اور عملے کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ فوری نکاسی آپ کے کاموں کا آغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ اولڈ سٹی ایریا میں دوسرے علاقوں کے نسبت زیادہ بارش ہوئی ہے، کے ایم سی اور دیگر بلدیاتی اداروں کا عملہ اور مشینری سڑکوں پر پہنچانے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کررہا ہے، آرمی چیف

(پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے